احادیث گناہ_16275, گناه_15167,نفس_1192

اردو
FILTERS

زمرے SORT BY: حال ہی میں پرانا سب سے زیادہ دیکھا گیا سب سے زیادہ پسند کیا گیا

تَوَقَّوُا المَعاصِيَ واحبِسُوا أنفُسَكُم عنها؛ فإنَّ الشَّقِيَّ مَن أطلَقَ فيها عِنانَهُ.
امام علی (علیہ السلام):
گناہوں سے پرہیز کرو اور اپنے نفسوں کو ان سے روکو، کیونکہ بدبخت وہ ہے جو اپنی لگام کو ان (گناہوں) میں آزاد چھوڑ دے۔
ماخذ: منتخب میزان الحکمه جلد1 صفحہ666
ID: 2986
1505453
الشَّقِيُّ مَنِ انخَدَعَ لِهَواهُ و غُرُورِهِ.
امام علی (علیہ السلام):
بدبخت وہ ہے جو اپنی خواہش اور غرور کا گرویدہ ہے۔
ماخذ: منتخب میزان الحکمه جلد1 صفحہ666 نهج البلاغه جلد1 صفحہ116
ID: 2984
1300932
بَينَما موسى عليه السلام جالِسا إذ أقبَلَ إبليسُ ... قالَ موسى: فَأخبِرْني بِالذَّنبِ الذي إذا أذنَبَهُ ابنُ آدَمَ استَحوَذتَ علَيهِ. قالَ: إذا أعجَبَتهُ نَفسُهُ، واستَكثَرَ عَمَلَهُ، وصَغُرَ في عَينِهِ ذَنبُهُ.
پیغمبراکرم (صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم):
موسی علیہ السلام بیٹھے تھے جب ابلیس (آپؑ ) کے پاس آیا... موسی فرمایا: مجھے اس گناہ کی خبر دو جسے جب فرزند آدم ارتکاب کرے تو تم اس پر غالب ہوجاتے ہو، اس نے کہا: جب خود پسند ہوجائے، اور اپنے عمل کو زیادہ سمجھے، اور اس کا گناہ اس کی نظر میں چھوٹا ہو۔
ماخذ: الکافی جلد2 صفحہ314 منتخب میزان الحکمه جلد1 صفحہ658
ID: 2966
6596
الشَّيطانُ مُوَكَّلٌ به (أي بالعَبدِ) يُزَيِّنُ لَهُ المَعصيَةَ لِيَركَبَها، ويُمَنِّيهِ التَّوبَةَ لِيُسَوِّفَها.
امام علی (علیہ السلام):
شیطان کو اس پر (یعنی بندہ پر) مقرر کیا گیا ہے جو گناہ کو اس کے لئے خوبصورت کرتا ہے تاکہ وہ اس کا ارتکاب کرے، اور توبہ کی اسے امید دلاتا ہے تاکہ وہ اس میں تاخیر کرے۔
ماخذ: منتخب میزان الحکمه جلد1 صفحہ656 نهج البلاغه جلد1 صفحہ95
ID: 2963
12265
يقولُ إبليسُ لِجُنُودِهِ: ألقُوا بَينَهُمُ الحَسَدَ والبَغيَ؛ فإنّهُما يَعدِلانِ عِندَ اللّهِ الشِّركَ.
امام جعفر صادق (علیہ السلام):
ابلیس اپنے سپاہیوں سے کہتا ہے: (انسانوں) کے درمیان حسد اور بغاوت ڈالو، کیونکہ یہ دونوں اللہ کے نزدیک شرک کے برابر ہیں۔
ماخذ: الکافی جلد2 صفحہ327 منتخب میزان الحکمه جلد1 صفحہ656
ID: 2960
14278
مِن أكبَرِ الكبائرِ أن يَسُبَّ الرجُلُ والِدَيهِ، قيلَ: وكيفَ يَسُبُّ والِدَيهِ؟! قالَ: يَسُبُّ الرجُلَ فَيَسُبُّ أباهُ وامَّهُ.
پیغمبراکرم (صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم):
سب سے بڑا گناہ یہ ہے کہ آدمی اپنے والدین کو گالی دے، عرض کیاگیا: وہ کیسے اپنے والدین کو گالی دیتا ہے؟! فرمایا: وہ کسی آدمی کو گالی دیتا ہے اور وہ آدمی اس کے باپ اور اس کی ماں کو گالی دیتا ہے۔
ماخذ: بحار الانوار جلد74 صفحہ46 منتخب میزان الحکمه جلد1 صفحہ586
ID: 2909
7620
لَمّا سُئلَ عن قَومٍ يَعمَلُونَ بالمَعاصِي ويَقولونَ: نَرجُو، فلا يَزالُونَ كذلكَ حتّى يَأتِيَهُمُ الموتُ؟: هؤلاءِ قَومٌ يَتَرَجَّحُونَ في الأمانِيِّ كَذَبوا لَيسُوا بِراجِينَ، إنّ مَن رَجا شَيئا طَلَبَهُ ومَن خافَ مِن شي ءٍ هَربَ مِنهُ.
امام جعفر صادق (علیہ السلام):
جب آپ سے ان لوگوں کے بارے میں دریافت کیا گیا جو گناہ کرتے ہیں اور کہتے ہیں: ہمیں (اللہ کی رحمت پر) امید ہے، تو مسلسل اسی حالت میں ہیں یہاں تک کہ ان کو موت آجائے؟ فرمایا: وہ ایسے لوگ ہیں جو (اعتدال سے فضول) آرزوؤں کی طرف مائل ہوگئے ہیں، انہوں نے جھوٹ بولا، انہیں امید نہیں ہے، یقیناً جسے کسی چیز پر امید ہو اسے طلب کرتا ہے اور جسے کسی چیز سے خوف ہو اس سے فرار کرتا ہے۔
ماخذ: الکافی جلد2 صفحہ68 منتخب میزان الحکمه جلد1 صفحہ514
ID: 2867
3693
مَن عَمِلَ حَسَنَةً سِرّا كُتِبَت لَهُ سِرّا، فإذا أقَرَّ بها مُحِيَتْ وكُتِبَت جَهرا، فإذا أقَرَّ بها ثانيا مُحِيَت وكُتِبَت رياءً.
امام جعفر صادق (علیہ السلام):
جو شخص چھپ کر نیک عمل کرے، نیکی اس کے لئے چھپی ہوئی کے طور پر لکھی جاتی ہے، تو جب اسے بیان کردے تو وہ (چھپی ہوئی) نیکی مٹا دی جاتی ہے اور کھلم کھلا کے طور پر لکھ دی جاتی ہے، تو جب دوبارہ اسے بیان کردے تو وہ مٹا دی جاتی ہے اور دکھاوے کے طور پر لکھ دی جاتی ہے۔
ماخذ: منتخب میزان الحکمه جلد1 صفحہ508
ID: 2863
10059
ثلاثُ علاماتٍ لِلمُرائي: يَنشَطُ إذا رَأى الناسَ، ويَكسَلُ إذا كانَ وَحدَهُ، ويُحِبُّ أن يُحمَدَ في جَميعِ امُورِهِ.
امام علی (علیہ السلام):
ریاکار کی تین نشانیاں ہیں: جب لوگوں کو دیکھے تو نشاط پاجاتا ہے (محنت و کوشش کرتا ہے)، اور جب اکیلا ہو تو سستی کرتا ہے، اور پسند کرتا ہے کہ اس کے سب کاموں میں اس کی تعریف کی جائے۔
ماخذ: الکافی جلد2 صفحہ295 منتخب میزان الحکمه جلد1 صفحہ508
ID: 2861
19918
ما جَفَّتِ الدُّموعُ إلّا لِقَسوَةِ القُلوبِ، وما قَسَتِ القُلوبُ إلّا لكَثرَةِ الذُّنوبِ.
امام علی (علیہ السلام):
آنسو خشک نہیں ہوتے مگر سنگدلی کی وجہ سے اور دل سخت نہیں ہوتے مگر گناہوں کی کثرت کی وجہ سے۔
ماخذ: علل الشرائع جلد1 صفحہ81 منتخب میزان الحکمه جلد1 صفحہ496
ID: 2858
7018

دائرہ تلاش

Vices
حدیث ویژه

امام
پیغمبراکرم (صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم)
امام علی (علیہ السلام)
حضرت فاطمہ زہرا (سلام الله علیہا)
امام حسن (علیہ السلام)
امام حسین (علیہ السلام)
امام سجاد (علیہ السلام)
امام باقر (علیہ السلام)
امام جعفر صادق (علیہ السلام)
امام کاظم (علیہ السلام)
امام رضا (علیہ السلام)
امام جواد (علیہ السلام)
امام هادی (علیہ السلام)
امام حسن عسکری (علیہ السلام)
امام مهدی (علیہ السلام)

زبانیں
English
فارسـی
Español
Pусский
العربیـه
اردو
Français
 汉语
Indonesia
Türkçe

مضامین