إقبال الأعمال

Researcher
Researcher
اس وقت دستیاب کتاب گیارہ مہینوں کے اعمال پر مشتمل ہے اور ماہ رمضان کے اعمال ـ اپنی خصوصی اہمیت کی بنا پر ـ ایک مستقل کتاب بعنوان المضمار میں بیان ہوئے ہیں جس کو سید نے اقبال الاعمال کے ساتھ ایک ہی مجموعے میں پیش کیا ہے۔
یہ کتاب 12 حصوں پر مشتمل ہے اور ہر حصے کا تعلق قمری سال کے ایک مہینے کے لئے مختص ہے۔ ہر مہینے کو بھی متعدد ابواب اور فصول میں تقسیم کیا گیا ہے تا کہ ہر مہینے کے ہر روز کے اعمال تک رسائی زیادہ سہولت کے ساتھ، ممکن ہوسکے۔ سید نے اپنے کتاب کو سال کے مہینوں کی ترتیب سے مرتب کیا ہے، لیکن معمول کی روش کے برعکس، رمضان المبارک کو سال کا پہلا مہینہ قرار دیا ہے۔ ان کے اس اقدام کی دلیلوں میں سے ایک، وہ اہمیت ہے جو شریعت مقدسہ نے ماہ رمضان کو دی ہے، اور یہ کہ اہل معرفت ماہ رمضان کو ہی سال نیز اپنے سیر و سلوک کا آغاز سمجھتے ہیں۔
The full information of the hadith is given below