التوحید مفضل

Researcher
Researcher
مشہور ہے کہ یہ کتاب امام جعفر صادق علیہ السلام نے اپنے ایک بزرگ اور جانی پہچانی شخصیت مفضل بن عمر جعفی کو املا کروائی۔ امام صادق (ع) ابتدا میں جہان ہستی کے طریقۂ خلقت سے عدم واقفیت اور اسباب سے لا علمی کو وجود خدا کے انکار یا شک کا سبب قرار دیتے ہیں۔ پھر تخلیق جہان، انسان اور اس کے اعضائے بدن کی خلقت کو حواس پنجگانہ اور انسانی نظام ہضم کے ساتھ تشبیہ دیتے ہیں اور اس کے ذریعے خلق کرنے والے کی قدرت، حکمت اور علم پر استدلال کرتے ہیں۔امام(ع) دوسری نشست میں گھوڑے، ہاتھی، زرافہ، بندر، کتے، مرغ، چمگادڑ، بھڑ، شہد کی مکھی، ٹڈی، چیونٹی اور مچھلی جیسے حیوانات کی دنیا کی تخلیق میں موجود حیرت انگیز پہلؤوں پر روشنی ڈالتے ہیں۔تیسری نشست میں زمین و آسمان کے تعجب آور پہلو بیان کرتے ہیں جیسے آسمان کا رنگ، خورشید کا طلوع و غروب، سال کے موسم، آسمان میں سورج، چاند اور ستاروں کی تیز حرکت، سردی اور گرمی کی پیدائش، آواز کی ایجاد کی کیفیت۔چوتھی نشست موت و حیات کی حقیقت، خلقت انسان کی علت، اس جہان کی پہچان و معرفت کے طریقوں کا بیان اور جہان کے حقائق، حس و عقل کے درمیان فرق کے ساتھ مخصوص ہے۔
The full information of the hadith is given below