أوحَى اللّهُ عَزَّ و جلَّ إلى داوودَ عليه السلام: إنّكَ نِعمَ العَبدُ لَولا أنّكَ تأكُلُ مِن بَيتِ المالِ و لا تَعمَلُ بِيَدِكَ شيئا. قالَ: فبَكى داوودُ عليه السلام، فأوحَى اللّه عَزَّ و جلَّ إلَى الحَديدِ: أنْ لِنْ لِعَبدي داوودَ، فلانَ، فألانَ اللّهُ تعالى لَهُ الحَديدَ، فكانَ يَعمَلُ كلَّ يَومٍ دِرعا فيَبيعُها بألفِ دِرهَمٍ، فعَمِلَ عليه السلام ثلاثَمِائةٍ و سِتّينَ دِرعا فباعَها بثلاثِمِائةٍ و سِتِّينَ ألفا، و استَغنى عن بَيتِ المالِ.
امام علی (علیہ السلام):
اللہ عزّوجل نے داود علیہ السلام کی طرف وحی کی: تم کتنے اچھے بندے ہو اگر ایسا نہ ہوتا کہ تم بیت المال میں سے کھاتے ہو اور اپنے ہاتھ سے کوئی کام نہیں کرتے ہو۔ تو داود علیہ السلام رو پڑے، تو اللہ عزّوجل نے لوہے کو وحی کی کہ میرے بندے داود کے لئے نرم ہوجا، تو وہ نرم ہوگیا، تو اللہ تعالیٰ نے لوہے کو ان کے لئے نرم کردیا، پھر وہ ہر روز ایک زرہ بناتے تو ہزار درہم کا بیجتے، تو آپ علیہ السلام نے تین سو ساٹھ زرہ بناکر تین لاکھ ساٹھ ہزار کے بیچے اور بیت المال سے بے نیاز ہوگئے۔
ماخذ:
من لایحضره الفقیه
جلد3
صفحہ162
ID: 2582