احادیث شفاعت_16025,گناه کبیره_16272,شرک_16019,ظلم_146,شفاعت_16025

اردو
FILTERS

زمرے SORT BY: حال ہی میں پرانا سب سے زیادہ دیکھا گیا سب سے زیادہ پسند کیا گیا

أمّا شَفاعَتِي ففي أصحابِ الكبائرِ ماخَلا أهلَ الشِّركِ والظُّلمِ.
پیغمبراکرم (صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم):
میری شفاعت گناہ کبیرہ کرنے والوں کے بارے میں ہے، سوائے شرک اور ظلم کرنے والے۔
ماخذ: منتخب میزان الحکمه جلد1 صفحہ664
ID: 2975
24412
رَجُلانِ لا تَنالُهُما شَفاعَتي: صاحِبُ سُلطانٍ عَسُوفٌ غَشُومٌ، وغالٍ في الدِّينِ مارِقٌ.
پیغمبراکرم (صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم):
دو آدمی ہیں جنہیں میری شفاعت نہیں پہنچے گی، مستبد ظالم حکمران ؟؟؟؟ اور غلو کرنے والا دین سے نکلنے والا۔
ماخذ: الخصال، شیخ صدوق جلد1 صفحہ63 منتخب میزان الحکمه جلد1 صفحہ664
ID: 2974
13959
يقولُ إبليسُ لِجُنُودِهِ: ألقُوا بَينَهُمُ الحَسَدَ والبَغيَ؛ فإنّهُما يَعدِلانِ عِندَ اللّهِ الشِّركَ.
امام جعفر صادق (علیہ السلام):
ابلیس اپنے سپاہیوں سے کہتا ہے: (انسانوں) کے درمیان حسد اور بغاوت ڈالو، کیونکہ یہ دونوں اللہ کے نزدیک شرک کے برابر ہیں۔
ماخذ: الکافی جلد2 صفحہ327 منتخب میزان الحکمه جلد1 صفحہ656
ID: 2960
13843
إنّما أهلَكَ مَن كانَ قَبلَكُم أنَّهُم مَنَعُوا الناسَ الحَقَّ فاشتَرَوهُ، وأخَذُوهُم بالباطِلِ فاقتَدَوهُ.
امام علی (علیہ السلام):
تم سے پہلے والے لوگ اس لئے ہلاکت میں پڑگئے کہ انہوں نے لوگوں کو (ان کے) حق سے روک لیا تو لوگوں نے (مجبور ہو کر رشوت سے) اسے خریدا، اور انہیں باطل پر مجبور کیا تو لوگوں نے اس کی پیروی کی۔
ماخذ: منتخب میزان الحکمه جلد1 صفحہ530 نهج البلاغه نمبر79
ID: 2874
8943
ليسَ مِنّا مَن لَمْ يأمن جارُهُ بَوائقَهُ.
امام رضا (علیہ السلام):
میں سے نہیں ہے وہ شخص جس کا ہمسایہ اس کی اذیت سے امان میں نہ ہو۔
ماخذ: عیون اخبار الرضا (علیه‌السلام) جلد2 صفحہ24 منتخب میزان الحکمه جلد1 صفحہ286
ID: 2779
20863
إنّ شَرَّ النّاسِ عِنْدَ اللّهِ إمامٌ جائرٌ ضَلَّ و ضُلَّ بِهِ، فأماتَ سُنَّةً مأخُوذَةً و أحيا بِدْعةً مَتْروكَةً، و إنّي سَمِعْتُ رسولُ اللّهِ صلى الله عليه و آله يقولُ: يُؤتى يومَ القِيامَةِ بالإمامِ الجائرِ و لَيسَ مَعَهُ نَصيرٌ و لا عاذِرٌ، فيُلقى في نارِ جَهَنَّمَ، فَيَدُورُ فيها كما تَدورُ الرَّحى، ثُمَّ يُرْتَبَطُ في قَعْرِها.
امام علی (علیہ السلام):
یقیناً اللہ کے نزدیک لوگوں میں سے بدترین شخص ظالم پیشوا ہے جو گمراہ ہے اور اس کے ذریعے (لوگ) گمراہ ہوتے ہیں، تو وہ رائج سنت کو مار دیتا ہے اور ترک ہوئی بدعت کو زندہ کردیتا ہے، اور میں نے رسول اللہ صلّی اللہ علیہ و آلہ سے سنا کہ آپؐ فرماتے تھے: قیامت کے دن ظالم پیشوا کو لایا جائے گا جبکہ اس کے ساتھ نہ کوئی مددگار ہوگا اور نہ کوئی معذرت خواہی کرنے والا، تو اس کو جہنم کی آگ میں پھینک دیا جائے گا تو وہ اس میں اس طرح گھومتا رہے گا جیسے چکی گھومتی ہے، پھر اسے اس (جہنم) کی گہرائی میں باندھ دیا جائے گا۔
ماخذ: منتخب میزان الحکمه جلد1 صفحہ80 نهج البلاغه نمبر165
ID: 2672
15640
لا يَقْبَلُ اللّهُ مِنَ العِبادِ الأعمالَ الصّالحةَ الّتي يَعْمَلونَها إذا تَوَلَّوا الإمامَ الجائرَ الّذي ليسَ مِنَ اللّهِ تعالى.
امام جعفر صادق (علیہ السلام):
اللہ بندوں سے نیک اعمال جو وہ کرتے ہیں، قبول نہیں کرتا جب وہ ظالم پیشوا کو سرپرست بنائیں جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے نہیں ہے۔
ماخذ: الامالی، شیخ طوسی نمبر417 منتخب میزان الحکمه جلد1 صفحہ78
ID: 2671
8566
قالَ اللّهُ عزّ وجلّ: لِيأذَنْ بِحَربٍ منّي مَن آذى عَبديَ المؤمنَ.
امام جعفر صادق (علیہ السلام):
اللہ عزّوجل نے فرمایا: اس نے مجھ سے جنگ کا اعلان کیا ہے جس نے میرے مومن بندہ کو تکلیف دی۔
ماخذ: الکافی جلد2 صفحہ350 منتخب میزان الحکمه جلد1 صفحہ50
ID: 2634
4030
المُؤمنُ أخو المؤمنِ، عَينُهُ و دَليلُهُ، لا يَخونُهُ، و لا يَظْلِمُهُ، و لا يَغُشُّهُ، و لا يَعِدُهُ عِدَةً فيَخْلِفَهُ.
امام جعفر صادق (علیہ السلام):
مومن، مومن کا بھائی ہے، اس کی آنکھ اور اس کا راہنما ہے، اس سے خیانت نہیں کرتا، اور اس پر ظلم نہیں کرتا، اور اس کو دھوکہ نہیں دیتا، اور اسے ایسا وعدہ نہیں دیتا جس کی خلاف ورزی کرے۔
ماخذ: الکافی جلد2 صفحہ166 منتخب میزان الحکمه جلد1 صفحہ34
ID: 2605
19972
ظُلمُ الأجِيرِ أجرَهُ مِن الكبائرِ.
پیغمبراکرم (صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم):
مزدور پر ظلم کرنا (تھوڑی اجرت دینا) بڑے گناہانِ کبیرہ میں سے ہے۔
ماخذ: بحار الانوار جلد103 صفحہ170 منتخب میزان الحکمه جلد1 صفحہ26
ID: 2590
62963

دائرہ تلاش

حدیث ویژه

امام
پیغمبراکرم (صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم)
امام علی (علیہ السلام)
حضرت فاطمہ زہرا (سلام الله علیہا)
امام حسن (علیہ السلام)
امام حسین (علیہ السلام)
امام سجاد (علیہ السلام)
امام باقر (علیہ السلام)
امام جعفر صادق (علیہ السلام)
امام کاظم (علیہ السلام)
امام رضا (علیہ السلام)
امام جواد (علیہ السلام)
امام هادی (علیہ السلام)
امام حسن عسکری (علیہ السلام)
امام مهدی (علیہ السلام)

زبانیں
English
فارسـی
Español
Pусский
العربیـه
اردو
Français
 汉语
Indonesia
Türkçe

مضامین