احادیث امام حسین_6886

اردو
FILTERS

زمرے SORT BY: حال ہی میں پرانا سب سے زیادہ دیکھا گیا سب سے زیادہ پسند کیا گیا

َ لَوْ يَعْلَمُ النَّاسُ مَا فِي زِيَارَةِ قَبْرِ الْحُسَيْنِ (علیه السلام) مِنَ الْفَضْلِ لَمَاتُوا شَوْقا.
امام باقر (علیہ السلام):
اگر لوگ جانتے کہ روضہ امام حسین علیہ السلام کی زیارت کرنے کی کیا فضیلت ہے تو وہ زیارت کی شوق میں مر جاتے۔
ماخذ: کامل الزیارات نمبر152
ID: 31987
1827
إيّاكَ و التَّسويفَ؛ فإنّهُ بَحرٌ يَغرَقُ فيهِ الهَلْكى.
امام باقر (علیہ السلام):
(کام کو) کل پر مت چھوڑو، کیونکہ یہ ایسا دریا ہے جس میں ہلاک ہونے والے غرق ہوتے ہیں۔
ماخذ: بحار الانوار جلد78 صفحہ164 منتخب میزان الحکمه جلد1 صفحہ636
ID: 2935
598692
تَزاوَرُوا في بيوتِكُم فإنّ ذلكَ حَياةٌ لِأمرِنا، رَحِمَ اللّهُ عَبدا أحيا أمرَنا.
امام باقر (علیہ السلام):
اپنے گھروں میں ایک دوسرے کی ملاقات کرو کیونکہ یہ کام ہمارے امر کو زندہ کرتا ہے، اللہ رحمت کرے اس بندے پر جو ہمارے امر کو زندہ کرے۔
ماخذ: بحار الانوار جلد2 صفحہ144 منتخب میزان الحکمه جلد1 صفحہ568
ID: 2900
12768
لمّا سَألَهُ زرارةُ عن الرَّجُلِ يَعمَلُ الشي ءَ مِن الخَيرِ فَيَراهُ إنسانٌ فَيَسُرُّهُ ذلكَ: لا بَأسَ، ما مِن أحدٍ إلّا و هُو يُحِبُّ أن يَظهَرَ لَهُ في الناسِ الخَيرُ، إذا لَم يَكُن صَنَعَ ذلكَ لذلكَ.
امام باقر (علیہ السلام):
جب آپؑ سے زرارہ نے ایک آدمی کے بارے میں سوال کیا کہ وہ نیک عمل کرتا ہے تو اسے کوئی انسان دیکھے تو اسے یہ بات خوش کرتی ہے (تو آپؑ نے) فرمایا: کوئی حرج نہیں، ہر شخص پسند کرتا ہے کہ اس کے لئے اچھا (کام) لوگوں میں ظاہر ہو، (بشرطیکہ) اگر اس نے وہ کام اس مقصد سے نہ کیا ہو۔
ماخذ: الکافی جلد2 صفحہ297 منتخب میزان الحکمه جلد1 صفحہ508
ID: 2862
11473
في التَّوراةِ مَكتوبٌ: ... يا موسى ... اذكُرْني في خَلَواتِكَ وعِندَ سُرورِ لَذَّتِكَ أذكُرْكَ عِندَ غَفَلاتِكَ.
امام باقر (علیہ السلام):
تورات میں لکھا گیا ہے: ... اے موسی ... تم اپنی خلوتوں میں اور اپنی لذت کی خوشی کے وقت مجھے یاد کرو تا کہ میں تمہیں تمہاری غفلتوں کے وقت یاد کروں۔
ماخذ: منتخب میزان الحکمه جلد1 صفحہ486
ID: 2856
13758
أيْ بُنَيَّ، اصبِرْ على الحقِّ وإنْ كانَ مُرّا.
امام باقر (علیہ السلام):
اے میرے بیٹے، حق پر صبر کرو اگرچہ کڑوا ہو۔
ماخذ: بحار الانوار جلد70 صفحہ184 منتخب میزان الحکمه جلد1 صفحہ358
ID: 2830
15566
لَحَديثٌ واحِدٌ تأخُذُهُ عن صادِقٍ خَيرٌ لَكَ من الدُّنيا و ما فِيها.
امام باقر (علیہ السلام):
یقیناً ایک حدیث جسے تم سچے شخص سے لو، تمہارے لیے دنیا اور جو کچھ اس میں ہے، اس سے بہتر ہے۔
ماخذ: الامالی، شیخ مفید نمبر42 منتخب میزان الحکمه جلد1 صفحہ310
ID: 2795
11760
الجَنّةُ مَحفوفةٌ بالمَكارِهِ و الصَّبرِ، فمَن صَبرَ على المَكارِهِ في الدُّنيا دَخلَ الجَنّةَ. وجَهنّمُ مَحفوفةٌ باللَّذّاتِ والشَّهَواتِ، فمَن أعطى نَفْسَهُ لَذَّتَها و شَهْوَتَها دَخلَ النّارَ.
امام باقر (علیہ السلام):
جنت مشکلات اور صبر میں لپٹی ہوئی ہے، تو جو شخص دنیا میں مشکلات پر صبر کرے تو وہ جنت میں داخل ہوگا، اور جہنم لذتوں اور خواہشوں میں لپٹِی ہوئی ہے، تو جو شخص اپنے نفس کو نفس کی لذت اور خواہش دیدے تو وہ جہنم میں داخل ہوگا۔
ماخذ: الکافی جلد2 صفحہ89 منتخب میزان الحکمه جلد1 صفحہ258
ID: 2760
13576
في تَبْيينِ عَلَامةِ الإمامِ: طَهارَةُ الوِلادَةِ و حُسْنُ المَنْشأ، و لا يَلْهو و لا يَلْعبُ.
امام باقر (علیہ السلام):
امام کی نشانی کی وضاحت میں فرمایا: حلال زادہ ہونا اور اچھی پرورش، اور کھیل اور تماشہ نہیں کرتا۔
ماخذ: الکافی جلد1 صفحہ285 منتخب میزان الحکمه جلد1 صفحہ76
ID: 2665
11542
لَو أنّ الإمامَ رُفِعَ مِنَ الأرضِ ساعةً لَماجَتْ بأهْلِها كَما يَمُوجُ البَحْرُ بأهلِهِ.
امام باقر (علیہ السلام):
اگر امام کو ایک لمحہ کے لیے زمین سے اٹھا لیا جائے تو زمین اپنے اوپر رہنے والوں کو اس طرح تھپڑے دے گی جیسے سمندر اپنے باشندوں کو تھپیڑے دیتا ہے۔
ماخذ: الکافی جلد1 صفحہ179 منتخب میزان الحکمه جلد1 صفحہ72
ID: 2655
11524

دائرہ تلاش

L'Imam Mohammad Baghir
حدیث ویژه

امام
پیغمبراکرم (صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم)
امام علی (علیہ السلام)
حضرت فاطمہ زہرا (سلام الله علیہا)
امام حسن (علیہ السلام)
امام حسین (علیہ السلام)
امام سجاد (علیہ السلام)
امام باقر (علیہ السلام)
امام جعفر صادق (علیہ السلام)
امام کاظم (علیہ السلام)
امام رضا (علیہ السلام)
امام جواد (علیہ السلام)
امام هادی (علیہ السلام)
امام حسن عسکری (علیہ السلام)
امام مهدی (علیہ السلام)

زبانیں
English
فارسـی
Español
Pусский
العربیـه
اردو
Français
 汉语
Indonesia
Türkçe

مضامین