الکافی

Researcher
Researcher
الکافی، شیعہ منابع حدیث اور کتب اربعہ کی مہم ترین و معتبر ترین کتاب ہے۔ اس کے مولف ثقۃ الاسلام أبو جعفر محمد بن يعقوب بن اسحق الكليني الرازي البغدادی (متوفّىٰ سنہ 329 ھ) ہیں۔ انہوں نے اس کتاب کو بیس برس کے عرصہ میں تالیف کیا ہے۔ یہ کتاب تین حصوں؛ اصول کافی، فروع کافی اور روضہ کافی پر مشتمل ہے۔اصول کافی، کتاب الکافی کا مشہور ترین حصہ ہے۔ اس کتاب کی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں مندرجہ حدیثوں کو قرآن کی عدم مخالفت اور اجماع کے ساتھ مطابقت کی بنیاد پر نقل کیا گیا ہے۔شیخ کلینی نے اصحاب ائمہ سے ارتباط اور اصول اربع مائۃ تک رسائی کی وجہ سے اس کتاب کی روایات کو کم ترین واسطوں سے نقل کیا ہے۔ شیعہ علماء کے ایک گروہ کا ماننا ہے کہ اس میں موجود تمام روایات صحیح ہیں۔ ان کے مقابلہ میں علما کا ایک گروہ قائل ہے کہ اس میں ضعیف روایات بھی موجود ہیں۔ نقل ہوا ہے کہ اس کتاب کا نام امام زمانہ (عج) سے منتسب ہے۔ البتہ بہت سے علماء اس دعوی کے مخالف ہیں۔
The full information of the hadith is given below