بسته احادیث درباره 兄弟之情

اردو
FILTERS

زمرے SORT BY: حال ہی میں پرانا سب سے زیادہ دیکھا گیا سب سے زیادہ پسند کیا گیا

أدنَى الكُفرِ أنْ يَسمعَ الرّجُلُ مِن أخيهِ الكَلِمَةَ فيَحْفَظَها علَيهِ يُريدُ أنْ يَفْضَحَهُ بها، اولئكَ لا خَلاقَ لَهُم.
پیغمبراکرم (صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم):
چھوٹے سے چھوٹا کفر یہ ہے کہ انسان اپنے کسی بھائی کی کوئی بات سنے اور اس لئے یاد رکھے رہے کہ اس کو رسوا کرے ،ایسے لوگوں کا ایمان میں کوئی حصّہ نہیں ۔
ماخذ: بحار الانوار جلد77 صفحہ193 وسائل الشیعه جلد17 صفحہ211
ID: 875
17786
ما الْتَقى مُؤمِنانِ قَطُّ إلّا كانَ أفْضَلُهُما أشَدَّهُما حُبّاً لأخيهِ.
امام جعفر صادق (علیہ السلام):
دو مومن کبھی ایک دوسرے سےنہیں ملتے، مگر یہ کہ ان میں سے بہتر وہ ہوگا جو اپنے بھائی سے زیادہ محبت کرتا ہے۔
ID: 448
6506
مَن كانَ في حاجَةِ أخيهِ المؤمنِ المسلمِ كانَ اللّهُ في حاجَتِهِ ما كانَ في حاجَةِ أخيهِ.
امام جعفر صادق (علیہ السلام):
جو اپنے مومن مسلمان بھائی کی ضرورت کو پورا کرنے کی سوچ میں رہے، جب تک وہ اپنے بھائی کی ضرورت کو پورا کرنے کی سو چ میں رہے، اللہ اس کی ضرورت کو پورا کرتا رہے گا۔
ماخذ: الامالی، شیخ طوسی نمبر۹۷
ID: 422
7997
مَن مَشى في عَونِ أخيهِ وَ مَنْفعتِهِ فلَهُ ثَوابُ المُجاهِدينَ في سبيلِ اللّهِ
پیغمبراکرم (صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم):
جو شخص اپنے بھائی کی مدد کرنے اور اسے فائدہ پہنچانے کے لئے چلے تو اس کے لئے اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والوں کا ثواب ہے۔
ماخذ: ثواب الاعمال و عقاب الاعمال نمبر۳۴۰
ID: 410
9031
خيرُ الإخْوانِ أقلُّهُمْ مُصانَعةً في النَّصيحَةِ.
امام علی (علیہ السلام):
بہترین بھائی وہ ہے جو نصیحت کرنےمیں کم تکلف کرے۔
ID: 116
7000
مَن جانَبَ الإخْوانَ على كُلِّ ذَنبٍ قَلَّ أصدِقاؤهُ.
امام علی (علیہ السلام):
جو بھائیوں کی ہر لغزش پر ان سے کنارہ کشی کرلے اس کے دوست کم ہوجائیں گے۔
ID: 111
9208
الإخوانُ ثلاثةٌ: فواحِدٌ كالغِذاءِ الّذي يُحتاجُ إليهِ كُلَّ وقتٍ فَهُو العاقلُ، و الثّاني فيمعنَى الدّاءِ و هُو الأحْمَقُ، و الثّالثُ في معنَى الدّواءِ فَهُو اللّبِيبُ.
امام جعفر صادق (علیہ السلام):
بھائی تین قسم کے ہوتے ہیں ایک خوراک کی طرح جس کی ہر وقت ضرورت ہوتی ہے تو وہ عقلمند ہے۔ دوسرا درد کی مانند ہے جو احمق ہے اور تیسرا دوا کی مثل ہے جوسمجھدار ہے۔
ماخذ: تحف العقول نمبر۳۲۳
ID: 104
10735
احذَرْ أن تُواخيَ مَن أرادَكَ لِطَمعٍ أو خَوفٍ أو مَيْلٍ أو للأكلِ و الشُّرْبِ، و اطلبْ مُواخاةَ الأتقياءِ و لو في ظُلُماتِ الأرضِ، و إنْ أفنيتَ عُمْرَكَ في طلبِهِم
امام جعفر صادق (علیہ السلام):
جسے تم سے لالچ یا خوف یا خواہش یا کھانے پینے کی غرض ہو اس سے بھائی چارہ قا ئم کرنے سے پرہیز کرو۔ متقی لوگوں سے بھائی چارا قائم کرنے کے متلاشی رہو خواہ زمین کی گہرائیوں میں اترنا پڑے اور خواہ تمہیں اپنی زندگی ان کی تلاش میں صرف کرنی پڑے۔
ماخذ: المصباح الشریعة و مفتاح الحقیقة نمبر150 بحار الانوار جلد74 صفحہ282
ID: 101
7486
بِئسَ الأخُ أخٌ يَرعاكَ غَنِيّاً وَ يقطعُكَ فَقيراً
امام باقر (علیہ السلام):
کتنا برا ہے وہ بھائی جو مالداری کے دنوں میں تمہارے قریب ہو اور تنگی کے دنوں میں تم سے قطع تعلق کر لے۔
ماخذ: ارشاد القلوب جلد2 صفحہ166
ID: 100
6842
إنْ أرَدْتَ قَطِيعةَ أخيكَ فاستَبْقِ لَهُ مِن نفسِكَ بَقيّةً يَرجِعُ إليها إن بَدا لَه ذلكَ يوما مّا.
امام علی (علیہ السلام):
اگر تم اپنے بھائی سے قطع تعلق کرنا چاہتے ہو تو اپنی طرف سے باقی ماندہ محبت اس کے لیے رکھو تاکہ اگر کسی بھی دن وہ اس محبت کی طرف پلٹنا چاہے تو وہ اس کے لیے واضح ہو۔
ماخذ: نهج البلاغه جلد1 صفحہ402
ID: 98
19642

دائرہ تلاش

Package»بسته احادیث درباره 兄弟之情
حدیث ویژه

امام
پیغمبراکرم (صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم)
امام علی (علیہ السلام)
حضرت فاطمہ زہرا (سلام الله علیہا)
امام حسن (علیہ السلام)
امام حسین (علیہ السلام)
امام سجاد (علیہ السلام)
امام باقر (علیہ السلام)
امام جعفر صادق (علیہ السلام)
امام کاظم (علیہ السلام)
امام رضا (علیہ السلام)
امام جواد (علیہ السلام)
امام هادی (علیہ السلام)
امام حسن عسکری (علیہ السلام)
امام مهدی (علیہ السلام)

زبانیں
English
فارسـی
Español
Pусский
العربیـه
اردو
Français
 汉语
Indonesia
Türkçe

مضامین