شرح نهج البلاغة ،ابن ابی الحدید

Researcher
Researcher
شرح نہج البلاغہ، عربی زبان میں لکھی گئی کتاب ہے جس میں ساتویں صدی ہجری کے اہل سنت عالم دین ابن ابی الحدید نے نہج البلاغہ کی شرح لکھی ہے۔ یہ کتاب نہج البلاغہ پر لکھی جانے والی اہم شروحات میں سے شمار ہوتی ہے۔ شیعہ و سنی مآخذ سے استفادہ کرنے اور کئی پہلو (تاریخی، ادبی اور کلامی) کو مدنظر رکھنا اس کتاب کی خصوصیات میں سے ہے۔ابن ابی الحدید نے اس کتاب کے مقدمے میں اپنے بعض نظریات کو درج کیا ہے؛ وہ امام علیؑ کو دوسرے تین خلیفوں سے افضل سمجھتے ہیں، لیکن اس کے باوجود اس بات کے قائل ہیں کہ آپ کی خلافت پر پیغمبر اکرمؐ کی طرف سے کوئی نص نہیں ہے۔ وہ اس بات کے بھی قائل ہیں کہ خوارج، اصحاب جمل اور شامی لشکر جنہوں علیؑ کے خلاف جنگ میں شرکت کی، وہ سب جہنمی ہیں۔ نیز اس کتاب میں کچھ ایسے مطالب بھی پائے جاتے ہیں جو شیعہ عقیدے کے ساتھ سازگار نہیں ہیں؛ جو علیؑ کو پہلا امام مانتے ہیں۔ اسی لئے اس کے خلاف بعض کتابیں بھی لکھی گئی ہیں۔یہ کتاب 20 جزء پر مشتمل ہے جو دو جلد، چار جلد اور 20 جلدوں میں نشر ہوئی ہے۔
The full information of the hadith is given below