الامالی، شیخ صدوق

Researcher
Researcher
شیخ صدوق نے اس کتاب میں 97 مجلسیں ہیں جن کی تدوین میں 13 مہینے لگے۔ یہ مجلسیں (22، 23، 24 و 26) کے علاوہ ہر جمعہ اور منگل کے روز برقرار ہوتیں۔ ان کے شروع کی تاریخ 18 رجب 367 ھ تھی اور ان کے اختتام کی تاریخ 18 شعبان 368 ھ تھی۔ ان مجالس کا سلسلہ ایران کے شہر مشہد کے سفر کے دوران قائم ہوا۔ طوس کے راستے میں تدوین کتاب میں کچھ مدت کا فاصلہ آیا۔29ویں مجلس ماہ محرم کی آٹھ تاریخ سے مطابق تھی اور یہ اس سال کے محرم کا دوسرا جمعہ تھا۔ لہذا اس مناسبت سے شیخ صدوق نے سید الشہداء کے مقتل کا بیان شروع کیااور اسے 30ویں اور 31ویں مجلس میں مکمل کیا۔ 26ویں مجلس غدیر کے روز تھی لہذا اس میں اس دن کے فضائل بیان کئے گئے ہیں۔ اس سے واضح ہوتا ہے شیخ صدوق نقل احادیث میں زمان و مکان کی خصوصیات کی طرف متوجہ تھے۔نیز ماہ رجب میں اس ماہ کے فضائل، ماہ مبارک رمضان میں اس کے فضائل، روزے کے ثواب کے متعلق احادیث بیان کی ہیں۔ جب نیشاپور پہنچتے ہیں تو یہاں زیارت امام رضا کی فضیلت کے متعلق حدیثیں بیان کی ہیں۔یہ کتاب نبوی(ص) اور اہل بیت(ع) کی مختلف موضوعات میں احادیث کا ایک مجموعہ ہے مثلا اسراء و معراج، ادعیہ اور موعظہ حسنہ، فضائل اور مناقب اہل بیت(ع) کی احادیث شامل ہیں نیز اس میں تاریخی و اخلاقی و عقائدی و ... موضوعات بھی شامل ہیں
The full information of the hadith is given below